پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

روسی صدر کا اگلے ماہ متوقع دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان

datetime 18  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا کی طرف سے روس کی فرم پر پابندی سے روسی صدر ولادی میر پوتن کا اگلے ماہ متوقع دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے۔پاکستان نے 2 ارب ڈالر کے ایل این جی پروجیکٹ کوبچانے کے لیے روس سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پاکستانی وفد ماسکو پہنچ گیا ہے۔ روس کو نئی فرم کے ذریعے ایل این جی منصوبہ شیڈول کے مطابق شروع کرنے کرنے پرا?مادہ کیاجائے گا۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق روس کی حکومت نے 2 ارب ڈالر کی لاگت سے کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن بچھانے کے لیے اکتوبر 2015میں پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور اس منصوبے پرکام کی ذمے داری روسی فرم آر ٹی گلوبل ریسورسز کوسونپی گئی جس پر امریکا نے پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان اور روس آر ٹی گلوبل ریسورسز کے بارے میں غیریقینی صورتحال سے دوچارہوگئے ہیں کیونکہ منصوبے پر روس اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے، جس کے تحت روس کی سرکاری کمپنی نے 1100 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانی ہے جس سے سالانہ 12.4ارب کیوسک میٹرز ایل این جی کراچی سے لاہور منتقل کی جائے گی۔وزات پٹرولیم کے حکام فرم پر پابندی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ماسکو پہنچ گئے ہیںجبکہ وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی آج (پیر کو) روس جائیں گے، اس سلسلے میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطے پران کا کہنا تھا کہ امریکاکی طرف سے روسی فرم پرپابندی روٹین کی کارروائی ہے،ہمارا معاہدہ روس کی حکومت کے ساتھ ہے، اس سلسلے میں روس کے حکام سے رابطے میں ہیںاورامید ہے کہ اس منصوبے پر جلد عملدرآمد شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…