بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

افغان امن عمل کیلئے 4 ملکی رابطہ گروپ کا دوسرا اجلاس آج کابل میں ہو گا

datetime 18  جنوری‬‮  2016 |

کابل(نیوز ڈیسک)افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے4 ملکی رابطہ گروپ کا دوسرا اجلاس آج کابل میں ہو گا،جس میں پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہوں گے۔افغان امن عمل ،افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے حکمت عملی اور پاکستان کے کردار کے معاملات زیر غور آئیں گے۔افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے آج کابل میں ہونے والے 4 ملکی رابطہ گروپ کے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری پاکستان، جبکہ افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی افغانستان کی نمائندگی کرینگے، اجلاس میں امریکا کی طرف سے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن جبکہ چین کے نمائندہ خصوصی سن یوڑی شریک ہونگے۔اجلاس میں افغان امن عمل کے حوالے سے افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے حکمت عملی، پاکستان کے کرادر اور پاک افغان اعتماد سازی کے اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔اس سے قبل 4 ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس 11 جنوری کو اسلام آباد میں ہوا، جس سے خطاب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مفاہمتی عمل کا بنیادی مقصد طالبان دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لانا اور انہیں ایسی ترغیبات دینا ہے، جس سے وہ تشدد کا راستہ چھوڑ دیں، اس لیے یہ ضروری ہے کہ مذاکراتی عمل کی شروعات سے شرائط کو منسوب نہ کیا جائے۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکا کوششیں اور افغانستان میں تصادم کا خاتمہ کرنا ہوگا، کیونکہ تشدد سے افغان عوام متاثر ہوتے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…