بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

امریکا اور ایران کا 35برس پرانا مقدمہ باہمی رضامندی سے ختم

datetime 18  جنوری‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا اور ایران نے 35 برس پرانے مقدمے کو باہمی رضامندی سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد اب امریکا ایران کو ایک ارب 70کروڑ ڈالر کی واجب الادا رقم فراہم کرے گا۔ایران کو رقم کی ادائیگی کا اعلان امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بیان میں کیا ، انقلاب ایران سے قبل تہران نے 40 کروڑ ڈالر مالیت کی رقم امریکا کو فراہم کی تھی، جس کے بدلے میں اسلحہ خریدا جانا تھا، تاہم انقلاب کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات ختم ہوگئے تھے۔1981 ئ میں اس رقم کا تنازع حل کرنے کے لیے ایک ٹریبونل قائم کیا گیا تھا، جہاں یہ مقدمہ گزشتہ35 برس سے چل رہا تھا، تاہم اب دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے اس معاملے کو حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ اس رضامندی کے نتیجے میں امریکا ایران کو اصل رقم اور سود ملا کر کل 1 ارب70کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔ادھر صدر اوباما نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جو رقم فراہم کررہا ہے وہ اس رقم سے کہیں کم ہے جو ایران کو مقدمہ کے صورت میں حاصل ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…