بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ میں آلودہ پانی کے باعث ایمرجنسی نافذ

datetime 17  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے فلنٹ اور میشیگن میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا ہے کیونکہ وہاں کے پانی میں لیڈ یعنی سیسہ کی ملاوٹ سامنے آئی ہے۔شہر کے پانی میں آلودگی کا معاملہ سنہ 2014 میں پانی سپلائی کرنے والے کو تبدیل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پانی کی سپلائی میں پرانے پائپ سے گھل کر لیڈ شامل ہوگیا ہے۔اس ناگہانی صورت حال کے اعلان سے وفاقی فنڈنگ کو 50 لاکھ ڈالر کا جھٹکا لگے گا۔اس سے قبل رواں ہفتے گورنر رک سنائڈر نے وفاقی حکومت سے تین کروڑ دس لاکھ ڈالر کی درخواست کی تھی۔انھوں نے کہا تھا کہ شہر کے تقریبا ایک لاکھ لوگوں کی ضرورتوں کی تکمیل ریاست کی صلاحیت سے باہر ہے اور اس لیے انھوں نے آفات کے اعلان کی بات کہی تھی۔لیکن میشی گن سے آنے والی رپورٹس کے مطابق صدر اوباما نے اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔اکتوبر میں ہونے والی جانچ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پانی کی سپلائی اور بچوں کے خون میں سیسے کی مقدار بڑھی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ایک حد سے زیادہ بچوں میں لیڈ یا سیسے کے ہونے سے ان کے سیکھنے کا عمل یا ان کا برتاو¿ متاثر ہوسکتا ہے۔اس سے قبل وہاں کے باشندوں نے پانی کی نئی سپلائی کے بعد پانی کے رنگ و بو کے ساتھ سر درد اور جسم پر دانے نکلنے کی شکایات کی تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…