کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کی درخواست پر ڈالر کی درآمد میں تین ماہ کی توسیع کردی، کرنسی ڈیلرزکہتے ہیں ڈالر کی درآمد سے روپیہ مستحکم ہوگا ۔اسٹیٹ بینک نے فاریکس ایکس چینج کمپنیوں کے لیے ڈالر کی درآمد میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی، کرنسی ایکسچینج کمپنیاں اب پندرہ اپریل دوہزار سولہ تک مرکزی بینک کی جانب سے منظورکردہ کرنسیوں کے عوض ڈالردرآمد کرسکیں گی،اس سے قبل رواں مالی سال کے آغاز پرڈالر کی طلب میں اضافے سے ڈالرایک سو چار روپے پرجاپہنچا تھا۔جس کے باعث پاکستانی کرنسی کی قدرمیں کمی ہوئی روپے کی قدر میں استحکام کے لیے اٹھائیس جولائی دوہزارپندرہ کو اسٹیٹ بینک نے مقامی ایکسچینج کمپنیوں کوتین ماہ کے لیے ڈالردرآمد کرنے کی اجازت دی کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ ڈالرکی درآمد سے روپے کی قدر مضبوط جبکہ مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوگا۔