کراچی(نیوزڈیسک)سندھ حکومت انسداد دہشت گردی عدالت سمیت کہیں بھی زیر سماعت مقدمہ ختم کراسکے گی ، سندھ اسمبلی نے کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل منظور کرلیا ، اپوزيشن جماعتوں کا ایوان میں احتجاج ، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔سندھ اسمبلی کا ایوان ایک مرتبہ پھر گرم ماحول کے ساتھ شورشرابے سے بھرپور رہا ۔ حکومتی بنچ نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور شورشرابے کریمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرالیا ۔ترمیم کے تحت حکومت سندھ عدالتوں بشمول انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بھی کوئی مقدمہ ختم کرسکتی ہے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت ڈیڈھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے نکتہ اعتراض پر بولنا چاہا ڈپٹی اسپیکر نے اجازت نہ دی ۔ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اس معاملے پر سیٹوں سے کھڑے ہوگئے اور احتجاج کیا ۔ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے روکنے کے باوجود بھی متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اپنی سیٹوں پر نہ بیٹھے اور شور شرابا کرتے رہے۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور ایم کیوایم کی رکن ہیر اسماعیل سوہو میں تندوتیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ فنکشنل لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے درمیان اپوزیشن کو بات نہ کرنے دینے پر بھی نونک جھونک ہوئی ۔ایوان میں سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کریمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل پیش کیا جس کے تحت ریاست کسی بھی عدالت بشمول انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت مقدمہ ختم کر سکتی ہے ۔ اپوزیشن کی جانب سے اس بل پر شدید احتجاج کیا گیا ۔شورشرابے میں سرکاری بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا ۔بعد میں اسپیکر نے اجلاس پیر کی صبح تک ملتوی کردیا۔
سندھ حکومت کسی بھی عدالت میں زیر سماعت مقدمہ ختم کراسکے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عمران خان بھٹو
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی



















































