نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر ہونے والے حملے کے الزام میں ہندوسینا کے سربراہ وشنوگپتا کو حراست میں لے لیاگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے ہندوسینا کے سربراہ کو پی آئی اے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی تھی جس کو ٹھیک ایک دن بعد حراست میں لے لیاگیا ۔۔ دہلی پولیس جائے واردات پرپہنچ کر 24سالہ للت الیاس امیت کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔حملہ آوروں نے پمفلٹ بھی چھوڑے تھے جن پر لکھاتھاکہ داﺅدابراہیم اور حافظ سعید کو حوالے کیے جانے تک بھارت کو پاکستان سے تعلقات نہیں رکھنے چاہیں۔تجزیہ نگاروںکے مطابق اس حملے کے پیچھے بھی پاکستان مخالف سوچ کارفرماہے ‘نریندر مودی کے دورہ لاہورکے بعد ایسے حالات کاخدشہ ظاہر کیاجارہاتھا‘ اس سے قبل پٹھان کوٹ ایئربیس حملہ ہوا جس پر پاکستان نے بھارت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور عمل بھی کیا۔