کراچی(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ ملکی روپیہ بھی دباو میں آگیا ، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید دس پیسے نیچے آگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت دس پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو چھ روپے تیس جبکہ قیمت خرید ایک سو چھ روپے دس پیسے ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چار روپے ستانوے پیسے میں فروخت اور ایک سو چار روپے بانوے پیسے میں ریکارڈ کیا گیا۔سعودی ریال پانچ پیسے اضافے کے ساتھ اٹھائیس روپے پچاس جبکہ یو اے ای درہم انتیس روپے تیس پیسے کی سطح پر ریکارڈ کیاگیا۔