لاہور(نیو زڈیسک ) منگلا ڈیم کے پیداواری یونٹ میں فنی خرابی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی بند ہو گئی۔منگلا ڈیم کے پیداواری یونٹ میں فنی خرابی سے مین ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھ گیا ہے۔ مین ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھ جانے سے اسلام آباد، لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی کی ترسیل بند ہو گئی۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق تکنیکی خرابی دور ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی انہی دنوں میں جب دھندآئی تو ایسی فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔