اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

آفریدی الیون پہلے ٹی 20میں سرخرو ،نیوز ی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

datetime 15  جنوری‬‮  2016 |

آکلینڈ (نیوز ڈیسک) پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے 6 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔ کپتان ولیمسن کو 5 کے انفرادی سکور پر نئی زندگی ملی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے 70 رنز بنائے تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پانچ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے محمد عامر نے بھی ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، دوسرا میچ اتوار کو کھیلا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے محمد حفیظ کے شاندار 61 رنز اور شاہد آفریدی کے تیز ترین 23 رنز کی بدولت 171 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی نے میدان میں آتے ہی کیوی باؤلرز پر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور ہینری کو ایک ہی اوور میں 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 23 رنز جڑ دیئے، انہوں نے صرف 8 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے دورہ سے پہلے تنازعات میں گھرے رہنے والے عمر اکمل نے 14 گیندوں پر 1 چھکے اور 1 ہی چوکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔اوپنر احمد شہزاد16، شعیب ملک 20، سرفراز احمد 2، عماد وسیم 18 وہاب ریاض 2 اور عمر گل نے 1 سکور بنایا جبکہ صہیب مقصود بغیر کھاتا کھولے آؤٹ ہو گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم میلنے نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہدف کے تعاقب میں کیوی بلے باز میدان میں آئے تو پاکستان نے ابتدائی اوورز میں ہی پہلی کامیابی حاصل کر لی اور مارٹن گپٹل 9 کے مجموعی سکور پر 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وہ عماد وسیم کی گیند پر ایک رن لینے کی کوشش میں شاہد آفریدی کی تھرو پر آ?ٹ ہوئے۔ ابتدائی نقصان کے بعد کین ولیمسن اور منرو نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 80 رنز جوڑے۔ منرو 56 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے جبکہ ولیمسن 70 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں گرانٹ ایلیٹ نے 3 لیوک رونچی 0، سینٹنر 0، اینڈرسن 0، آسٹل 1، ہینری 10 اور ملنے نے 1 سکور بنایا جبکہ بولٹ کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی، عمر گل اور وہاب ریاض نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…