منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کینیڈامیں رہائش کانادرموقع، امیگریشن 2016ءکا اعلان

datetime 17  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)  29جنوری 2016 تک Quebecانوسٹر پروگرام کے تحت درخواستیں دے سکتے ہیں جبکہ درخواستوں کو عمل دوبارہ اسی سال اگست میں کھولا جائیگا ۔کیو آئی پی ایسا پروگرام ہے جس کے تحت انوسٹر کینیڈا میں سرمایہ کاری کے ساتھ رہائش بھی اختیار کر سکیں گے-کینیڈا نے تقریباً ایک سال قبل نئی امیگریشن پالیسی متعارف کرائی تھی جس میں تارکین وطن کی خواہشات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور امیگریشن کے بڑھتے فاصلوں کو کم کرکے ہر اک تارک کو امیگریشن تک رسائی دی گئی ۔نئی پالیسی میں امیگریشن کیلئے درخواست دہندہ کو بڑے پیمانے پر مختلف پروگرام آفر کئے گئے ہیں ۔ون ونڈو آپریشن کے تحت ہر کسی کو درخواست کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے اس کے ساتھ درخواست دہندہ کیلئے تمام مراحل کو سہل بنادیا گیا ہے ۔نئی پالیسی میں ایکسپریس انٹری سسٹم ہی واحد راستہ نہیں ہے بلکہ صوبائی سطح کے پروگرام بھی مختلف روٹس کی نشاندہی کرتے ہیںاسی کے ساتھ تارکین کو شادی کرنے کا بھی حق دیا گیا ہے ۔امیگریشن کے چیدہ چیدہ نکات درج ذیل ہیں ۔
ایکسپریس انٹری سسٹم
رواں سال کی جنوری سے وفاقی حکومت نے ایکسپریس انٹری سسٹم پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے جس کے تحت کینیڈا امیگریشن کے خواہش مند پروفیشنل اور اعلیٰ کوالیفائی افراد کو ترجیح لسٹ میں رکھا گیا ہے۔کینیڈین حکومت کے ساتھ صوبوں کو بھی آجراختیار دیئے گئے ہیں جو امیدواروں کے انتخاب کا اختیاربھی رکھتے ہیں ۔امیگریشن کیلئے درخواست دہندہ متعارف کردہ پوائنٹس کے حصول کو مرکزی اہمیت د ی گئی ہے ۔معیار پر پورے اترنے والے امیدواروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے امیگریشن کی سہولت بھی پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی ہے ۔سی آر ایس پوائنٹ ایکسپریس انٹری سسٹم میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ۔ گزشتہ سال 23اکتوبر سے قبل 489درخواست دہندہ میں 484نے قرعہ اندازی کے ذریعے کینیڈا کا ویزا حاصل کیا ۔جبکہ حال ہی میں 461تارکین نے کینیڈا حکومت کو سٹیزن شپ کیلئے درخواستیں ارسال کیں ۔درخواست دہندہ کی تعداد میں کمی کی اہم وجہ پہلے سے موجود درخواستوں کو نمٹانا قرار دی گئی ہے ۔کینیڈا میں اب بھی متعدد ملازمتوں کی آفر کی گئی ہے ¾ ایک بڑے فائدے کے ذریعے ملازمتوں کے متمنی افراد کیلئے 600سے 1200پوائنٹس کا حصول یقینی بنایا گیا ہے ۔سابق ایکسپریس انٹری سسٹم کے مقابلے میں نئے ایکسپریس انٹری سسٹم کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے اور امید کی گئی ہے کہ نئے سسٹم کے تحت مہاجروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا ۔تازہ قرعہ اندازی میں 1451درخواست دہندہ کو شامل کیا گیا تھا جبکہ اب تک ہونے والی 22فرعہ اندازیو ں میں 29ہزار 560کو قسمت آزمائی کا موقع دیا جا چکا ہے ۔
صوبائی پروگرامز
ہر صوبہ اور ہر علاقہ اپنا امیگریشن پروگرام چلا رہا ہے جسے ”پراونشل نامنی پروگرام “ (پی این پی ) کا نام دیا گیا ہے ۔اس پروگرام کے تحت درخواست دہندہ کو آپشن دیا گیا ہے کہ وہ فیڈرل گورنمنٹ کے علاوہ صوبوں سے بھی براہ راست رابطہ کر سکتا ہے ۔رواں سال صوبوں نے وفاق کے ساتھ ازخود بھی مختلف پروگرام متعارف کرائے ہیں تاہم درخواست دہندہ اپنی درخواست ایکسپریس انٹری سسٹم کے ذریعے ہی صوبوں کو ارسال کریگا جبکہ مختلف پروگراموں میں کسی ایک پر اپنی دلچسپی کا اظہار بھی ناگزیر ہے ۔صوبوں کے آفر کردہ بعض پروگرام منفرد اہمیت کے بھی حامل ہے جس میں خصوصاً پروفیشنلز افراد زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ۔صوبوں نے سکلڈ ورکرز پروگرام کو ترجیحات میں رکھا ہے اور اس پروگرام کیلئے زیادہ افراد نے درخواستیں دے رکھی ہیں ۔
Quebec(کیوبک)
گزشتہ سال متعدد افراد کی درخواستیں Quebecکے تحت منظور کی گئی ہیں ۔Quebecسکلڈ ورکر پروگرام کیلئے نئی درخواستوں کا حصول 18جنوری 2016 سے شروع ہوگا ۔دراصل کیو ایس ڈبلیو پی پروگرام فیڈرل سے ہی مستعار لیا گیا ہے تاہم اس پروگرام کیلئے کیری ٹیریا کو مزید بہتر بنایا گیا ہے ۔جس کے تحت ریگولر امیگریٹ کام کی غرض سے کینیڈا میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں ۔کینیڈا میں یہ پروگرام سب سے زیادہ مقابلے کا رجحان پیدا کرتا ہے ۔اس پروگرام کیلئے مجموعی طور پر آن لائن سطح پر 2800درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔گزشتہ سال 3600درخواستیں طلب کی گئی تھیں ۔اسی کے ساتھ سرمایہ کاروں کو بھی موقع فراہم کیا گیا ہے وہ 29جنوری 2016 تک Quebecانوسٹر پروگرام کے تحت درخواستیں دے سکتے ہیں جبکہ درخواستوں کو عمل دوبارہ اسی سال اگست میں کھولا جائیگا ۔کیو آئی پی ایسا پروگرام ہے جس کے تحت انوسٹر کینیڈا میں سرمایہ کاری کے ساتھ رہائش بھی اختیار کر سکیں گے ۔اس پروگرام کیلئے تاحال 1750افراد کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔
آباﺅ اجداد کیلئے سپانسر شپ
کینیڈا کے سٹیزن اور رہائش پذیر والدین اور ان کے آباﺅ اجداد کو پیرنٹ اینڈ گرینڈ پیرنٹ پروگرام کے تحت سٹیزن شپ کا حق دیا گیا ہے ۔اعلیٰ سطح کے اس پروگرام کا آغاز 4جنوری سے ہو چکا ہے ،تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس پروگرام کے تحت کتنی درخواستیں قابل قبول ہونگی گزشتہ سال مذکورہ پروگرام کے تحت 5ہزاردرخواستوں کی منظوری دی گئی تھی ۔رواں سال کے متعین وقت کے دوران بھی اتنی ہی درخواستیں متوقع ہیں ۔سسٹم کے تحت پہلے آئیے  پہلے پائیے۔ کو ہی ترجیحات میں رکھا گیا ہے۔
کینیڈا کی امیگریشن کی مزید تفصیلات مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔
http://www.cic.gc.ca/english/immigrate/apply.asp



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…