پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی وزیرنے پاکستان سمیت مسلم دنیا میں عدم استحکام کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دیدیا

datetime 20  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سمیت مسلم دنیا میں عدم استحکام کی ذمہ داری سعودی عرب پر ڈال دی ہے۔ریاض حسین پیرزادہ کے مطابق مسلم دنیا کے ممالک میں اپنے نظریئے کے فروغ کے لیے رقم کی تقسیم سے یہ عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔اسلام اباد میں جناح انسٹیٹیوٹ نامی تھنک ٹینک کی کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اب وقت ا گیا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان پیسوں کی امد کا سلسلہ بند کرنے کا وقت ا گیا ہے۔فوجی عدالتوں کے قیام پر بھی وفاقی وزیر نے اپنی ہی حکومت کو ہدف تنقید رکھا۔ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ازاد عدلیہ کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کا قیام کمزور اور خوف زدہ قیادت کی نشاندہی کرتی ہے۔وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’ایسی بزدل قیادت کو کوئی حق نہیں کہ وہ حکومت میں رہے‘‘۔
قبل ازیں دو روزہ کانفرنس کے اغاز پر جناح انسٹیٹیوٹ کی سربراہ شیری رحمن کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں ایک بہتر اور مستحکم پاکستان کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ حکومت عام ادمی کے مسائل کا حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔فوجی عدالتوں کے قیام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما افرسیاب خٹک نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو 21ویں ائینی ترمیم کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار نے فوجی عدالتوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کا اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں تھا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…