اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ انڈونیشیا میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، جکارتا حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ قاضی خلیل اللہ نے کہا پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی نئی تاریخ کیلئے رابطے میں ہیں۔ ایران ہمارا قریبی ہمسایہ ملک ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری کے تمام مسائل پر چین سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا مولانا مسعود کی گرفتاری کا علم نہیں۔ جلال آباد حملے کی مزید معلومات کےلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔پاکستانی اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی آج بات چیت کا علم نہیں ہے۔