لاہور(نیوز ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے پی پی 78 کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے پی پی 78 کا ابتخاب کالعدم قرار دے دیا۔ پی پی 78 جھنگ سے ن لیگ کی رہنما راشدہ یعقوب کامیاب ہوئی تھیں۔ ٹربیونل جج کا کہنا ہے کہ راشدہ یعقوب پر اثاثے بنانے اور چھپانے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ جس کے بعد پی پی 78 کے نتائج کو کالعدم قرار دےدیا گیا۔