اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں 15جنوری کو ہونےوالے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات ملتوی ہوگئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت خارجہ سیکرٹری مذاکرات 15 جنوری کو اسلام آباد میں ہو ناہیں،مذاکرات میں 2دن باقی رہ گئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے کوئی ٹھوس بات سامنے نہیں آئی ہے،بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پٹھا ن کوٹ واقعہ مذاکرات ملتوی ہونےکا بہانہ بن سکتاہے، بھارت کی جانب سے مذاکرات کے لئے دونوں ممالک کے درمیان نئی تاریخ طے پائے گی ۔