آکلینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے سامنے سری لنکا کی طرح آسان حریف ثابت نہیں ہوں گے بلکہ ان پربھر پور وار کریں گے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کو اپنے انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ “نیوزی لینڈ ٹیم کو دیکھ کے لگتا ہے کہ آج کل ان کے لیے کرکٹ کھیلنا بہت آسان ہے، ان کی بیٹنگ واقعی شاندار ہے”۔فاسٹ باؤلرکا کہنا تھا کہ “سری لنکا کے مقابلے میں ہمارے خلاف میزبان کو مختلف چیلنج کا سامنا ہوگا کیونکہ ہمارے پاس سری لنکا کے مقابلے میں بہترین باؤلرز موجود ہیں، ان کے پاس تجربے کی کمی تھی لیکن ہمارے پاس تجربہ کار اور باصلاحیت باؤلرز موجود ہیں اور ان کے خلاف رنز بنانا آسان نہیں ہوگا”۔وہاب نے کہا کہ” ہم پیچھے ہٹ کر ان کو اپنا کھیل کھیلتا نہیں دیکھ سکتے، ہم ان پر بھرپور وار کریں گے پھر دیکھیئے، اگر وہ اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں تو ان سے کوئی خوف نہیں”۔ورلڈکپ 2015 میں یادگار باؤلنگ اسپیل سے داد وصول کرنے والے پاکستانی اسٹار نے کہا کہ “یہاں سے ہماری اچھی یادیں وابستہ ہیں، 2010 کی سیریز میں ہمیں فتح ملی تھی جبکہ ورلڈکپ کے جتنے میچز ہم نے یہاں کھیلے وہ ہمارے لیے کامیابی کا باعث بنے تھے”۔وہاب ریاض نے کیوی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے تیاری کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ”یہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کے لیے بہترین موقع ہے، کیوی ٹیم کے خلاف کامیابی سے ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا، جس طرح وہ کھیل رہے ہیں اگر ہم سیریز جیت جاتے ہیں تو پاکستان کرکٹ کے لیے یہ نیک شگون ہوگا”۔ان کا کہنا تھا کہ “محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنا بڑا اچھا قدم ہے، وہ اچھے فاسٹ باؤلر ہیں، انھوں نے ماضی میں اچھا کھیل پیش کیا ہے اب ان کے پاس دوبارہ اسی کارکردگی کو دہرانے کا وقت آیا ہے اور وہ اس کو ثابت کرے گا”۔وہاب کا کہنا تھا کہ عامر کے آنے سے ان پر دباؤ میں کمی ہوگی، “بحیثیت باؤلر ان کے آنے سے میرے کاندھوں کا بوجھ کم ہوگا کیونکہ مجھے ان کی مدد حاصل ہوگی”۔عمر گل کی ٹیم میں واپسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین باؤلنگ کررہے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ “عامرنئی گیند پراچھی ان سوئنگ کے ساتھ ساتھ آؤٹ سوئنگ بھی کرنا جانتا ہے اگر ہم نئی گیند سے وکٹیں حاصل کرتے ہیں تو دباؤ بلے بازوں پر ہوگا اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ ان کے آنے سے ٹیم کو زیادہ فائدہ ہوگا”۔پاکستان ٹیم دورے میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ پر بھرپور وار کریں گے :وہاب ریاض
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
-
دوست کے گھر سے نیم برہنہ حالت میں ٹھیکیدار کے 26 سالہ بیٹے کی نعش برآمد



















































