اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحادپراپنے ابتدائی موقف پرقائم ہے ،سعودی عرب کی سلامتی کوخطرے کی صورت میں بھرپورجواب دیاجائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے آج سینٹ کو ان کیمرہ بریفنگ پروضاحت دیتے ہوئے دفترخارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان کاقریبی دوست ہے ،سعودی عرب سے دفاع اوردہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے ،پاکستان 34ملکی اسلامی فوجی اتحادبارے اپنے ابتدائی مؤقف پرقائم ہے ،مستقبل قریب میں مشاورتی اجلاس میں اتحادکے پہلوؤں اورسرگرمیوں کاجائزہ لیاجائیگااورسعودی عرب کی سلامتی کوخطرہ ہواتوبھرپورجواب دیاجائیگا۔ترجمان کاکہناتھاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،پاکستان انسداددہشتگردی کے حوالے سے قائم ہونیوالے اتحادکاخیرمقدم کرتاہے اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے علاقائی اورعالمی تعاون کاخواہاں ہے۔