اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں شدیدزلزلہ،ہسپتالوں میںایمرجنسی نافذ،زخمیوں کی آمد شروع،پاکستان شدید زلزلے سے لرز اُٹھا،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے پشاورمیں تین افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال لایاگیا ہے جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے ،ملک کے متعدد علاقوں میں دیواریں گرنے سے نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ،متعدد علاقوں میں بارش اورسرد موسم کے باوجود لوگ اس وقت بھی گھروں سے باہر کھڑے ہیں اور شدید خوف و ہراس پایاجاتاہے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5.9ریکارڈ کی گئی ہے متعدد شہروں میں بارش کے باوجود شہری شدید زلزلے کے بعد گھروں سے باہر نکل آئے، اسلام آباد پشاور،لاہورچارسدہ بٹگرام،سیالکوٹ،فیصل آباد،ایبٹ آباد، مری ساہیوال سرگودھا،قبائلی علاقوں ،گلگت بلتستان سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلہ محسوس کیاگیا،زلزلے کی گہرائی194کلو میٹر بتائی جارہی ہے، جس کامرکز کوہ ہندوکش تھا۔