ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

دہشت گردی کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہیں،کسی ملک میں فوج بھیجنا پالیسی کے خلاف ہے، سرتاج عزیز

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک)مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہیں لیکن سعودی عرب یا کسی اور ملک میں فوج بھیجنا پاکستان کی پالیسی کے خلاف ہے، صرف اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے ہی فوج بھیجیں گے،سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ منگل کو خارجہ امور بارے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو سعودی عرب ایران کشیدگی پر حکومتی پالیسی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مشیر برائے خارجہ امورسر تاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سعودی قیادت میں قائم 34 ملکی اتحاد میں باضابطہ طور پر شامل ہے لیکن سعوی عرب میں زمینی فوج نہیں بھجوائی جائیگی۔ کسی ملک میں فوج بھیجنا پاکستان کی پالیسی کے خلاف ہے، پاکستان صرف اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے ہی فوج بھیجے گا۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ سعودی عرب نے بھی پاکستانی فوج بھجوانے کی درخواست نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ انسداد دہشتگردی کیلئے تکنیکی اور خفیہ معلومات کاتبادلہ تو ہوگا لیکن پاکستانی فوج نہیں بھیجی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطی کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس 16 جنوری کو ہوگا جس میں پاکستان کی طرف سے سعودیہ،ایران تنازع کے حل کے لیے اہم تجاویز د ی جائیں گی۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان شامی تنازع کے پرامن حل اور مذاکرات کی بحالی کا حامی ہے۔خارجہ امور کمیٹی نے سعودی عرب ایران تنازع میں حکومتی پالیسی کی حمایت کی۔ کمیٹی کے چیئرمین اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کو کشیدگی کی خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کے سعودیہ ایران تنازع پر متوازن موقف کی تعریف کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…