اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے خط میں الزام عائد کیا کہ عالمی طاقتوں سے تہران کے جوہری معاہدے کو پٹڑی سے اتارنے میں کامیاب نہ ہونے کے بعد سعودی عرب مختلف مواقع پر ایران کے خلاف “براہ راست اور بعض اوقات مہلک اشتعال انگیزیوں میں ملوث رہا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو لکھے گئے ایک خط میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ تہران “اپنے ہمسایے میں کشیدگی کو بڑھاوا دینے میں نہ دلچسپی اور نہ ہی خواہش رکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ سعودی عرب “اصل وجوہات پر توجہ دے گا۔سعودی عرب اور ایران خطے کے دو روایتی حریف ہیں۔ ریاض تہران پر یہ الزام عائد کرتا ہے کہ وہ اس کے پڑوسی ملک یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کی حمایت کر رہا ہے اور ان دونوں کے درمیان تعلقات گزشتہ ہفتے اس وقت شدید کشیدہ ہو گئے جب سعودی عرب نے اپنے ہاں ایک عالم دین شیخ نمر النمر کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا۔اس سزائے موت پر تہران میں مشتعل مظاہرین نے سعودی سفارتخانے پر دھاوا بول کر وہاں توڑ پھوڑ کی اور سعودی عرب نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔انھوں نے سعودی عرب پر عراقی عازمین حج کے ساتھ ناروا سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس رویے نے ایران میں “عوامی جذبات کو مزید بھڑکایا۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران “اسلامی اتحاد”، امن اور استحکام کو ترجیح دیتا ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس نے سعودی عرب کی طرف سے سفارتی تعلقات ختم کرنے جیسا کوئی اقدام نہیں کیا۔دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی اس کشیدگی کو خطے میں عدم استحکام کے لیے مزید خطرہ قرار دیتے ہوئے مختلف ممالک اس کے سفارتی حل پر زور دے رہے ہیں۔
سعودی عرب فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے،ایران کا الزام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































