کراچی (نیوز ڈیسک) دہشت گردوں کے علاج اور کرپشن میں گرفتار ڈاکٹر عاصم عدالت میں پیشی کے بعد باہر آئے تو اپنے وکیل سے ڈالر کا ریٹ پوچھتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت پیشی کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ وہ ذہنی بیماری کا شکار ہیں لیکن عدالت کے باہر وہ اپنے وکیل سے جس طرح کے سوال کرتے رہے، اس سے ان کی بیماری کو ثابت کرنا ذرا مشکل ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ مجھے آج تک نہیں بتایا گیا کہ میرا جرم کیا ہے اور نہ ہی میرے وکلاءکو معلوم ہے میرے خلاف مقدمہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین عدالت پیشی کے بعد باہر آئے تو اپنے وکیل سے ڈالر کا ریٹ پوچھتے رہے جبکہ اپنے ملازم کو گاڑی میںٹریکر لگانے کی ہدایت بھی کرتے رہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کی عدالت پیشی کے موقع پر ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین ذہنی مریض ہیں اور وہ خودکشی بھی کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین بالکل نارمل طریقے سے گفتگو کرتے ہیں اور جب وہ عدالت پیش ہوتے ہیں تو جج کے سامنے بھی بالکل صحیح گفتگو کرتے ہیں۔