اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاک بھارت مذاکرات کو آغاز سے قبل ہی ناکام بنانے کی سازش ناکام ہوگئی، بھارتی ایئربیس پر حملے کے باوجودپاک بھارت مذاکرات کا اعلان ہوگا، مسئلہ کشمیر اہم ایشو ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات 15 جنوری کو ہوگی ،مسئلہ جموں وکشمیرایک اہم نکتہ ہوگا،جامع دوطرفہ مذاکرات کے طریقہ کار اور نظام الاوقات پربات چیت ہوگی۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری طورپر بتایا گیاکہ پاکستان اوربھارت کے خارجہ سیکیرٹریوں کی ملاقات 15 جنوری ہوہوگی جس میں جامع دوطرفہ مذاکرات کے طریقہ کاراورنظام الاوقات پربات چیت ہوگی جب کہ دوطرفہ مذاکرات کے دوران مسئلہ جموں وکشمیرایک اہم نکتہ ہوگا۔ایک اور سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سری لنکا میں کل 60 پاکستانی زیر حراست ہیں جن میں سے 4 قیدیوں کو سزائے موت اور 35 کو عمر قید دی گئی ، 21 زیر حراست افراد کے مقدمات زیر سماعت ہیں ان میں زیادہ تر مقدمات منشیات سے متعلق الزامات ہیں جب کہ کولمبو میں پاکستانی مشن ان قید پاکستانیوں سے ان کے خاندانوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرایا جاتاہے۔