منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی کپتان دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اننت پور(نیوز ڈیسک)ہندوستانی عدالت نے میگزین کے سرورق پر بھگوان وشنو کا روپ دھارنے پر ہندوستانی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔اننت پور کی عدالت نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔یہ مقدمہ ایک جریدے کے سرورق پر شائع ہونے والی تصویر پر دائر کیا گیا۔بزنس ٹوڈے نامی جریدے نے اپریل 2013ء4 کے ایڈیشن میں تصویر شائع کی تھی جس میں دھونی کو ہندو بھگوان وشنو کے روپ میں دکھایا گیا تھا جس کے ہاتھ میں ایک جوتے سمیت متعدد کمپنیوں کی مصنوعات تھی اور سرخی میں انہیں بڑے معاہدوں کا بھگوان قرار دیا گیا تھا۔34 سالہ کرکٹر اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ 12 جنوری سے میزبان ملک کے خلاف شروع ہونے والی سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔مقدمے سماعت 25 فروری 2016 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔اس سے قبل اسی میگزین کے سرورق پر چھپی تصویر کی وجہ سے کرناٹکا ہائی کورٹ نے بھی ان کے واقرنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جہاں انہیں بھگوان وشنو کی گستاخی کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔اس فیصلے کے خلاف دھونی نے سمتبر 2015 میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر بھی دائر کی تھی اور عدالت نے ان کے خلاف مجرمانہ کارروائی نہ کرنے کا حکم سنایا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…