اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی نے تین اہم نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت سے تین نامزد ملزمان الطاف حسین ، افتخار حسین اور محمد انور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے جائیں گے، جنہیں انٹر پول کے ذریعے برطانوی پولیس کو بھجوادیا جائے گا۔ ایف آئی اے نے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے