جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر میں 182 مشکوک مدارس بند کردئیے گئے: قومی اسمبلی میں تحریری جواب

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں 182 مشکوک مدارس بند کردیئے گئے جبکہ 190 مدارس کو غیرملکی فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے ارکان کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔ دو سالوں میں ملک بھر سے 2 ہزار 533 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 726 دہشتگردوں کو بری کیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں جس میں بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 182 مشکوک مدارس بند کر دیئے گئے۔ سندھ میں سب سے زیادہ 167مدارس بند کئے گئے ، سندھ میں غیر رجسٹرڈ 72 مدارس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ پنجاب میں 2 ، خیبر پختونخواہ کے 13مشکوک مدارس نیشنل ایکشن پلان کے تحت بند کر دیئے گئے ، ملک کے 190 مدارس بیرون ملک سے فنڈز وصول کر رہے ہیں۔ پنجاب کے 147 ، سندھ کے 6 ، خیبر پختونخواہ کے 7 اور بلوچستان کے 30 مدارس غیر ملکی فنڈنگ لے رہے ہیں۔ اسلام آباد اور پنجاب کے 100 فیصد مدارس کی تلاشی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سندھ کے 80 فیصد ، خیبر پختونخواہ کے 75 اور بلوچستان کے 60 فیصد مدارس کی تلاشی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے جواب میں بتایا کہ دو سالوں میں ملک بھر سے 2 ہزار 533 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 726 دہشتگردوں کو بری کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ 1 ہزار 68 ، پنجاب سے 55 ، سندھ سے 897 ، بلوچستان سے 193 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد سے 2 سالوں میں 42 ، فاٹا سے 206 ، گلگت بلتستان سے 72 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے ارکان کی فہرستیں تیاری کے مراحل میں ہیں ، فہرستوں میں شامل افراد کو نادرا ، ایف آئی اے ، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، بینکوں اور دیگر اداروں سے منسلک کر دیا جائے گا ، کالعدم تنظیموں کے افراد کی نقل وحرکت ، رقوم کی منتقلی پر نظر رکھی جاسکے گی۔ فہرستوں کی تیاری کے بعد کالعدم تنظیموں کے افراد کا حساس اداروں میں داخلہ مشکل ہو جائے گا۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…