اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام(ف) کے رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ روحیل اصغر میں تلخ کلامی، بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔نجی ٹی ویکے مطابق جے یو آئی کے رکن اسمبلی مولانا امیر زمان اجلاس کے دوران سوال کرنے کیلئے اٹھے تو حکومتی رکن شیخ روحیل اصغر نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں میں سخت تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ اس سے پہلے کہ دونوں ’معزز ارکان ‘ باہم دست و گریباں ہوتے حکومتی ارکان بیچ میں کود پڑے اور بیچ بچاؤکرادیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی قومی اسمبلی میں ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے رہے ہیں۔