جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب کے خلاف احتجاج کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے خلاف احتجاج کرنے اور ڈپلومیٹک انکلیو کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا.پولیس کے مطابق بدھ کو ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب شمس گیٹ پر چند درجن لوگ جمع ہوئے اور انھوں نے مسئلہ کشمیر اور سعودی عرب کے خلاف احتجاج کیا.کچھ لوگوں نے پلے کارڈرز اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی عرب کے خلاف نعرے درج تھے.ان مظاہرین کو پولیس نے منتشر کردیا کیوں کہ شہر میں اس قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے تاہم پولیس کے مطابق ایک شخص وہاں موجود رہا، جس کا نام سید ناصر مہدی بتایا گیا.پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے وہاں سے جانے سے انکار کیا اور ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوکر سعودی سفارت خانے کی جانب جانے کی کوشش کی، باوجود اس کے کہ اسے اس حوالے سے خبردار کیا گیا تھا کہ انکلیو کے اندر جانے اور احتجاج پر پابندی ہے.پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے انکلیو کی دیوار پھلانگی اور سعودی سفارت خانے کی جانب دوڑ لگادی.تاہم اسے انکلیو کے اندر ہی پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا اور سیکریٹریٹ تھانے منتقل کیا گیا جہاں مذکورہ شخص کے خلاف کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی.مذکورہ شخص کو بعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا.



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…