جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

نائیجیریا پاکستان سے رواں برس3جے ایف17 تھنڈرخریدے گا

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) برطانوی دفاعی جریدے کے مطابق نائیجیریا پاکستان سے رواں برس تین جے ایف17 تھنڈرخریدے گا ،جریدے نے نائجیرین اخبار پنچ”Punch“ کے حوالے سے بتایا کہ نائیجیریا نے2016 کے بجٹ میںپاکستان سے تین جے ایف17تھنڈر خریدنے کے لئے ڈھائی کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ اخبار نے بجٹ کی دستاویز کی نقل کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تین جے ایف تھنڈر کےلئے پانچ ارب نائجیرین نائیرا (25ملین ڈالر) مختص کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بجٹ میں دس پے اے سی سپر مشاق اور دو ایم ا?ئی35ایم ہیلی کاپٹر کےلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق برطانوی جریدے نے دسمبر2014میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ نائجیریا کی طرف سے جے ایف تھنڈر کی خریداری حتمی مراحل میں ہے ،تاہم اس کی باقاعدی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔دوسری طرف سری لنکا کے اخبار”دی مرر“ نے رپورٹ دی ہے کہ سری لنکا کی طرف سے پاکستان سے آٹھ جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے سے سری لنکن فضائیہ نے لاعلمی کا اظہار کردیا ہے، سری لنکا کے ساتھ پاکستان کا جے ایف 17تھنڈر کا معاہدہ ہوا ہے اس پر جب اخبار نے رابطہ کیا تو ائیر فورس کے گروپ کیپٹن چاندیما الوس نے کہا کہ اس طرح کسی بھی معاہدے کے متعلق نہیں جانتے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک سری لنکن فضائیہ کا تعلق ہے تو ہم نے اس سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی ہمیں اس کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ لہذا ہمارے پاس اس طرح کی کوئی معلومات نہیں۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…