لاہور (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے صوبے انٹاریو کے لیڈر آف دی اپوزیشن پیٹرک براو¿ن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اور سیاسی و عسکری قیادت یکسو ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ انٹاریو کے لیڈر آف دی اپوزیشن پیٹرک براو¿ن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا مختلف شعبوں میں اصلاحاتی پروگرام شاندار ہے