اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیشی سفارت کارموشومی رحمان وطن واپس روانہ ہوگئی ہیں۔ موشومی رحمان نجی پروازٹی جی 711 سے استنبول روانہ ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موشومی رحمان بے نظیر ائیر پورٹ سے نجی پرواز ٹی جی 711 سے روانہ ہوئیں ہیں۔ موشومی رحمان کے اسلام آباد میں سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مسلسل مانٹرنگ کی جارہی تھی۔ موشومی رحمان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر72 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔