اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی مفتی سعیدمقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 79سالہ مفتی محمد سعید کو 24دسمبر کو سانس لینے میں تکلیف اور شدید بخار کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ان کی وفات سے قبل آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان ڈاکٹرامیت گپتا کا کہناتھا کہ ان کی دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کنٹرول سے باہر ہو رہاہے اور ان کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتی سعید کومے میں نہیں لیکن ان کی حالت کافی تشویشناک ہے۔چند گھنٹے زندگی وموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد مفتی سعید انتقال کرگئے جس کی ڈاکٹروں نے تصدیق کردی۔ان کے انتقال پر پوری دنیا کے رہنماﺅں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔