اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیصلے کی گھڑی آگئی،سعودی وزیرخارجہ آج آرہے ہیں،پاکستان نے کیا جواب دینا ہے؟ حکمت عملی تیارکرلی گئی،سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اپنے دورے کے دوران سرتاج عزیز سمیت سیاسی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے۔ 34 ممالک کے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر بھی بات ہو گی۔ اسلام ا?باد: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ عادل الجبیر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ وہ چونتیس اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر خارجہ الجبیر نے اتوار کو اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن ایران کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے فوج کی مشاورت کے ساتھ حکمت عملی تیار کرلی ہے سعودی وزیرخارجہ کے سامنے پاکستان کا سابق موقف ہی دھرایاجائے گا کہ پاکستان عملی طورپر کسی جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتا ،پاکستان کے سعودی عرب اور ایران دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔ توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان سعودی عرب ایران تنازعے کے حل کے لئے ثالثی کی پیشکش کرے گا۔