اسلام آباد( نیوزڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجباری آج 2 روزہ دورہ پر اسلام آباد آئیں گے ،سعودی وزیر خارجہ حال ہی میں قائم ہونے والے 34 ملکی فوجی اتحاد پروزیر اعظم اور اعلیٰ سول و عسکری حکام کو اعتماد میں لیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ہونے 4فروری کو ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔حکام نے بتایا کہ دورے کا مقصد مشرق وسطی کے حالات پر بننے والے اتحاد پر پاکستانی قیادت سے مشاورت ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے 34 اسلامی ملکوں کا اتحاد قائم کیا تھا۔ اتحاد میں پاکستان کو شامل کیے جانے پر دفتر خارجہ کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا،ایک طرف سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اتحاد میں پاکستان کا نام شامل کیے جانے پر حیرت ظاہر کی تھی لیکن اس کے فوری بعد فتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بار ہا دہشت گردی، شدت پسندی اورعسکریت پسندی کے خلاف علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کرتا آیا ہے