منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے نیاریکارڈاپنے نام کرلیا،جان کرآپ بھی حیران ر ہ جائیں گے

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) بوم بوم شاہد خان آفریدی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے کم کامیابیوں کےساتھ پاکستان کے ناکام ترین کپتان رہے ہیں، اپنی کپتانی میں کھیلے گئے 32 میں سے صرف 15 میچز میں ٹیم کو کامیابی دلا سکے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم نے شاہد خان آفریدی کی قیادت میں سب سے زیادہ میچز کھیلے، ان کی کپتانی میں 2009ءسے اب تک کھیلے گئے 32 میچز میں سے قومی ٹیم صرف 15 میچز میں کامیابی حاصل کر پائی جبکہ 16 میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔ اس طرح ان کی کپتانی میں کامیابی کا تناسب صرف48.43 فیصد رہا، ٹی ٹونٹی ٹیم نے انضمام الحق کی قیادت میں 2006ءمیں ایک میچ کھیلا اور فتح یاب رہی اس طرح ان کی کپتانی میں کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔ مصباح الحق کی زیر قیادت قومی ٹیم 2009ءسے 2012ءمیں 8 مرتبہ میدان میں اتری اور 6 مرتبہ فتح سے ہمکنار ہوئی اور دو میچز میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح مصباح الحق کی قیادت میں کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا، شعیب ملک 17 ٹی ٹونٹی میچوں میں ٹیم کے قائد رہے 2007ءسے 2010ءکے دوران ٹی ٹونٹی ٹیم نے ان کی قیادت میں بارہ میچ جیتے جبکہ چار ہارے اور ایک ٹائی ہوا ، شعیب ملک کی زیر قیادت فتح کا تناسب 73.52 فیصد رہا، یونس خان نے 8 میچوں میں ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی کی ، 2007-09 کے دوران کی کپتانی میں ٹیم نے 5 میچ جیتے اور تین ہارے اس طرح کامیابی کا تناسب 62.50 فیصد رہا۔ محمد حفیظ 29 میچوں میں ٹی ٹونٹی ٹیم کے قائد تھے ،2012ءسے 2014ءکے دوران ان کی قیادت میں ٹی ٹونٹی ٹیم نے 17 میچز میں کامیابی حاصل کی اور 11 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا اس طرح محمد حفیظ کی کپتانی میں کامیابی کا تناسب 60.34 فیصد رہا۔ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ اعدادوشمار میں ٹائی میچ کو بھی نصف کامیابی شمار کر کے شرح کامیابی نکالی گئی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…