اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ملک دشمن سرگرمیوں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ملوث ہونے پر بنگلہ دیش کی سیاسی قونصلر موشومی رحمان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے ملک دشمن سرگرمیوں اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیش کی سفیر و سیاسی قونصلرکو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا۔ بنگلہ دیش کی سیاسی قونصلر موشومی رحمان کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔