گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)شیخوپورہ روڈ پر فیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 32 مزدور زخمی ہوگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں گیس سلنڈر لاتے پوئے دھماکے سے پھٹ گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ فیکٹری میں دو سو سے زائد مزدور کام کرتے ہیں ، دھماکے سے فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، متعدد مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ، فیکٹری میں دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان ہوا جبکہ 32 افراد زخمی ہوئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لیکج سے 4 دھماکے ہوئے جس سے فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے نیچے دب کر بھی کئی مزدور زخمی ہوئے۔