اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنوبی ایشیائی کھیلوں سے پہلے بھارت نے پاکستانی وفد کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔6سے 16 فروری تک انڈیا میں شیڈول گیمز کے بارہویں ایڈیشن میں چار سو سے زائد پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ اسلام آباد پہنچنے والے تین رکنی بھارتی وفد نے اپنے سفارتخانے کے ایک اہلکار کے ہمراہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز سے تفصیلی ملاقات کی۔ڈاکٹر نواز کے مطابق، وفد نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستانی دستے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وفد کا ماننا ہے کہ بھارتی حکومت گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہے کیونکہ اس سے سرحد پار تعلقات کو تقویت ملے گی۔وفد نے یہ بھی یقین دلایا کہ دستے کو ویزا مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ڈاکٹر نواز نے بتایا کہ گوہاٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ بھی پاکستان آ کر بین الصوبائی تعاون (آئی پی سی) کے وفاقی وزیر اور آئی پی سی کے سیکریٹری سے ملاقات کریں گے۔
بھارت میں جنوبی ایشیائی گیمز، پاکستان کیلئے سخت سیکیورٹی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































