لاہور ( نیوز ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرنے کے بعد میری زندگی میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ، بلاشبہ میں نے شوبز کے ذریعے عزت اور شہرت حاصل کی مگر اب میرا رحجان شوبز سے ہٹ چکا ہے ، ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خدا جب اپنے بندوں کے لئے ہدایت دینا چاہتا ہے تو کوئی نہ کوئی وسیلہ ضرور پیدا کرتا ہے اور میرے لیے مولانا طارق جمیل وسیلہ بن کر آئے جن کی دینی باتوں نے مجھے بے حد متاثر کیا۔ وینا ملک نے کہا کہ میں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہوں ، ایک بیوی اور بچے کی ماں ہونے کی حیثیت سے میرے معمولات میں تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دوں مگر اس کا ابھی میں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے بعد میری زندگی میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی: وینا ملک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا



















































