منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عالمی شہرت یافتہ موسیقار ’اے آر رحمن‘49برس کے ہوگئے

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے عالمی شہر ت یافتہ موسیقار و گلوکاراللہ رکھا رحمن المعروف اے اار رحمن ا?ج6 جنوری کو اپنی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،وہ1966ءمیں بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائے کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئے۔اے آر رحمن نے 1992ءمیں ہدایت کار مانی رتنم کی تامل فلم”راجو“ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغازکیا، جس پر نہ صرف انہیں بہترین میوزک ڈائریکٹر کا ایوارڈ بلکہ حیرت انگیز طور پربہترین میوزک ڈائریکٹر کا نیشنل فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔کامیاب شروعات کیساتھ ہی اے آر رحمن پر فلم انڈسٹری کے دروازے کھل گئے، جسکے بعد انہوں نے رام گوپال ورما کی ہندی فلم”رنگیلا“ سے ہالی وڈ فلم’سلم ڈاگ میلینئر‘ تک کے سفر میں سینکڑوں تامل، ہندی و دیگر فلموں کی دھنیں ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔بالی ووڈ انڈسٹری میں لاتعداد ایوارڈز حاصل کرنے والے اے آر رحمن کو ہالی ووڈفلم ’سلم ڈاگ میلینئر‘ کا ساونڈ ٹریک ترتیب دینے پر گولڈن گلوب ایوارڈ اورآسکر ایوارڈ سے نوازا گیاجو اس سے قبل کسی بھارتی آرٹسٹ کو حاصل نہیں ہوا۔اے اار رحمن کو جہاں 2009ءمیں دنیا کی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیاوہیں2011ءمیں برطانوی میگزین کی جانب سے انہیں آنے والے دور کے میوزک آئکونز میں شامل کیا گیا۔2010ءمیں ورلڈ اکنامک فورم کے لائف ٹائم اچیومنٹ کے کرسٹل ایوارڈ اور بھارت کے تیسرے اور چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما بھوشن اور پدما شری کے حقدار ٹھہرائے جانے والے اے آر رحمن کو اب تک کئی ملکوں کی یونیورسٹیز کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند سے بھی نوازا جاچکا ہے۔وہ دنیا کی 5سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں بھی آچکے ہیں



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…