جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

زرداری کو دوست اور حکیم”کشتے“ پیش کرتے تھے،ڈاکٹر عاصم کے انکشافات

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے چیئر مین اور سابق صدر پاکستان آصف زرداری ابلے ہوئے چاول ، دال اور پالک کھاتے ہیں اس کے علاوہ غذائی اشیاءڈاکٹروں نے انہیں منع کردی ہیںکیونکہ وہ معدے کے مرض میں مبتلا ہیں یہ انکشافات انکے سابق دست راست اور ساتھی ڈاکٹر عاصم نے تحقیقاتی ٹیموں کے سامنے کئے ہیں۔ڈاکٹر عاصم کی ایسی گفتگو کو تحقیقاتی ادا ر و ں نے جے آئی ٹی میں شامل نہیں کیا کیونکہ جے آئی ٹی میں صرف غیر قانونی امور کے حوالے سے واقعات درج کئے گئے ہیں تاہم ان سے مختلف اوقات میں تفتیش کرنے والے متعدد افسران نے رابطہ کرکے غیر رسمی گفتگو کے دوران ڈاکٹر عاصم کی دوران حراست عا دات و اطوار انکی بیماری اور ذاتی مصروفیات کے حوالے سے گفتگو کی اور اس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ آصف زرداری کو بعض حکیم اور انکے دوست اکثر و بیشتر کشتے پیش کرتے تھے مگر آصف زرداری انہیں کھاتے نہیں تھے بلکہ اس کے لئے انہوں نے ایوان صدر اور بعد ازاں بلاول ہاﺅس میں ایک بکری رکھی ہوئی تھی جسے یہ کشتے کھلاتے تھے اور بعد ازاں اس بکری کا دودھ پیتے تھے روزنامہ جنگ کے رپورٹر آغا خالد کے مطابق جبکہ ڈاکٹر عاصم کے متعلق تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ دوران اسیری ان پر اکثرہسٹر یائی دورے پڑتے تھے مگر ڈاکٹر ان دوروں کی حقیقت کو تسلیم کرنے کو کبھی تیار نہیں ہوئے۔ ڈاکٹر عاصم عموماً کھانے میں”بار بی کیو” پسند کرتے تھے اور جوس کی اکثر فرمائش کرتے تھے جبکہ کھانے میں وہ زیادہ تنگ نہیں کرتے تھے مگر اکثر اپنی اسیری کا ذمہ دار آصف زرداری کو قرار دیتے تھے اورکہتے تھے کہ انہوں نے آصف زردار ی کو دوران اسیری آرام پہنچانے کیلئے غلط میڈیکل رپورٹس دیکر اپنے اسپتال میں رکھا اور انہیں دنیا بھر کی سہولتیں مہیا کیں مگر وہ شکایت کرتے تھے کہ انکے برے وقت میں آصف زرداری سمیت تمام دوست ساتھ چھوڑگئے اور انہیں بے یارو مددگار چھوڑدیا (کیونکہ انہیں نہیں معلوم تھاکہ ان کی کال کوٹھڑی کے باہر کیا ہورہا ہے جبکہ آصف زرداری نے اپنے دوست کی رہائی کیلئے پوری سندھ حکومت کو داﺅ پر لگایا ہوا تھا ) جب انہیں تفتیشی افسران انکے اسپتال میں جرائم پیشہ عناصر کے علاج کے حوالے سے طعن و تشنیع کرتے تھے تو وہ کہتے تھے اس میں میرا کوئی قصور نہیں آخر کو مجھے کراچی میں رہنا تھا اور ناظم آباد میں اپنا اسپتال بھی چلانا تھا۔ ڈاکٹر عاصم اکثر و بیشتر اداس رہتے تھے اور کبھی کبھی سسکیوں سے رونے بھی لگتے تھے ایسے موقع پر تفتیشی افسران فورن ڈاکٹرکو طلب کرلیتے تھے جو انکا معائنہ کرتے اور انہیں تسلی دیتے تھے۔ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ انہیں شوگرسمیت دل کا عارضہ ہے مگر انکے دوران اسیری کرائے گئے تمام ٹیسٹ کلیئر نکلے کسی میں بھی شوگر ظاہر نہیں ہوئی۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…