کولمبو(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کانیٹ ورک توڑدیاگیا اور دہشت گردی کےخلاف جنگ آخری مراحل میں ہے۔ملک میں بجلی کابحران2017کے آخرتک ختم کردیاجائےگا۔سری لنکا کے تاجروں نے وزیراعظم سے ناشتے پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سری لنکا کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اورتاپی گیس پائپ لائن منصوبوں سے خطے کی صورتحال تبدیل ہوجائے گی۔وزیراعظم نے سری لنکن تاجروں کےسرخ فیتے سے متعلق تحفظات دورکرنےکی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر ایک سری لنکن تاجرنے وزیراعظم سے پاک بھارت کشیدگی سے جنوبی ایشیابزنس فورم غیرفعال ہونے کا شکوہ بھی کیا۔