راولپنڈی(نیوزڈیسک)رولپنڈی: فائیو اسٹار ہوٹل میں آگ ،چوتھی اورپانچویں منزل بھی لپیٹ میں،ہر طرف چیخ و پکار، ہوٹل میں مقیم 21 غیرملکیوں سمیت متعدد افراد کو بچالیاگیا،ریسیکیو کئے گئے لوگوں کو ریسٹ ہاﺅس منتقل کیاجارہاہے، آگ ہوٹل کی بیسمنٹ میں اکاﺅنٹس آفس میں لگی ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا اورتمام لوگوں کو نکال لیاگیا ہے، آتشزدگی کے بعد ہوٹل کو خالی کرالیاگیا ہے ،ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ہوٹل میں 165افراد موجود تھے،رولپنڈی: فائیو اسٹار ہوٹل میں آگ ،چوتھی اورپانچویں منزل بھی دھوئیں کی لپیٹ میںآگئی،ہر طرف چیخ و پکار،راولپنڈی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں آگ لگ گئی ہے ،جس کے باعث پانچ منزلہ عمارت میں کئی افراد پھنس گئے ہیں،بیسمنٹ میں لگنے والی آگ کے دھوئیں نے چوتھی اور پانچویں منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق مال روڈ راولپنڈی پر واقعے ہوٹل میں آگ کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں،تین منزلوں تک پھیلی آگ کو بجھانے کیلئے فائر فائٹرز نے کام شروع کردیا ہے۔شدید نوعیت کی آگ کے باعث ہوٹل میں دھواں بھر گیا ہے،کئی لوگ ہوٹل کی کھڑیوں سے لٹک کر مدد کیلئے پکارتے رہے ہیں تاہم ان کے بچاﺅ کیلئے لگائی گئی سیڑھیاں صرف تیسری منزل تک پہنچ پائی جہاں سے پھنسے ہوئے افراد کو نکالاگیاہے،ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو بچالیاگیاہے۔واقعہ کے بعد سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیر کرمشکوک افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آگ سے ہوٹل کاتمام ریکارڈ جل گیا ہے،