اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندرامودی سے اچھی بات چیت ہوئی ہے ۔وزیراعظم نوازشریف نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارتی ائربیس پرحملہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کوخراب کرنے کی سازش تھا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نے ان سے ٹیلی فونک ریکارڈنگ کی معلومات بھی شیئرکی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے دی گئی معلومات کے بعدان معلومات کی روشنی میں پاکستان نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔