اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے اپنے آڈیو پیغام میں بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق سید صلاح الدین کے جاری کردہ آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے پٹھان کوٹ ایئربیس پرمجاہدین کشمیرکے نیشنل ہائی وے اسکواڈ نے حملہ کیا ، انسانی حقوق کی پامالی نہ رکی تو یہ جنگ پورے بھارت کولپیٹ میں لے سکتی ہے۔جموں کشمیر کی عوام کے پاس مسلح جد و جہد کے سواکوئی آپشن نہیں رہا ، بھارت کے مفادمیں ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے۔