کابل (ویب ڈیسک ) جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے کمپاونڈ میں دھماکہ ہوا۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ پاکستانی قونصلیٹ کے کمپاوڈ میں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ افغان میڈیا نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر دھماکے کی جگہ اور اطراف میں مکمل ناکہ بندی کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت کے قونصلیٹ میں بھی ایسا ہی کچھ واقعہ پیش آیا تھا ۔