جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سڈنی ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں پر 248 رنز بنا لئے

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے بارش سے متاثرہ دوسرے دن کے اختتام پر بریتھویٹ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کے بدولت7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنالیے.ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو ٹیم کا اسکور 6 کٹوں پر 207 رنز تھا تاہم وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے کھیل کو باربار روکنا پڑا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارلوس بریتھویٹ نے 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 69 رنز کی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو میچ میں بہتر پوزیشن پر لاکھڑا کیا اور سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کی امید تازہ کردی۔بریتھویٹ اور رام دین نے ساتویں وکٹ کی شراکت داری میں 87 رنز بنائے۔ بریتھویٹ کو پیٹنسن نے بولڈ کیا۔رام دین 30 اور کیماروچ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کا اسکور 7وکٹوں پر 248 رنز ہے۔اس سے قبل میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز 7وکٹوں پر 207 رنز بنائے.ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھویٹ نے پہلے روز 85 رنز کی ذمہ دارازنہ اننگز کھیلی۔ڈیرن براوو 33، مارلن سیموئلز4 اور بلیک ووڈ 10 رنز بناسکے جبکہ کپتان جیسن ہولڈر ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے جیمزپیٹنسن اور ناتھن لیون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ناتھن لیون نے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچویں آسٹریلوی اسپین باؤلر ہیں.آسٹریلیا کو سیریز میں 2۔0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…