بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

اپنی گلوکاری کو وقت نہیں دے پا رہی پریانکاچوپڑا

datetime 3  جنوری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے امریکی سیریل ’کوانٹیکو‘ اور بولی وڈ فلم ’باجی راو¿ مستانی‘ کے باعث خبروں میں اتنی نمایاں ہیں کہ کسی کو یاد بھی نہیں کہ وہ ایک گلوکارہ بھی ہیں-ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گلوکاری کے کریئر کو صحیح انداز سے وقت نہیں دے پارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا ’ایمانداری سے بتاو¿ں تو گلوکاری آج کل پسِ پشت ہے، میں اسٹوڈیو میں وقت گزارنے اور وہاں گلوکاری کرنے کو یاد کرتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں جلد گلوکاری دوبارہ شروع کر سکوں، لیکن اس وقت میں اپنے شو اور فلموں کو گلوکاری پر ترجیح دے رہی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ان کے درمیان وقت ملا تو میں گلوکاری میں بھی کچھ کروں گی۔ہو سکتا ہے کہ امریکی ٹی وی سیریل ’کوانٹیکو‘ کا ایک اور سیزن بھی پیش کیا جائے، تو کیا ایسا ہونے پر پریانکا بولی وڈ میں بھی کم نظر آئیں گی؟اس متعلق پریانکا کا کہنا تھا کہ مجھے ہندی فلمیں بے حد پسند ہیں، اور ان میں کام کیے بغیر میں خود کو ایک اداکار تصور نہیں کر سکتی۔ شاید اس ہی لیے لوگ مجھے دیسی گرل بلاتے ہیں۔ میری ترجیح ہمیشہ اچھی فلم میں اچھا کردار ہے، پھر چاہے وہ انگریزی میں ہو یا ہندی میں کوئی بھی فلم اگر میرے معیار کے مطابق ہوئی تو میں اس میں اداکاری ضرور کروں گی پھر چاہے وہ بولی وڈ ہو یا ہولی وڈ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…