منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

فلم”ہاف گرل فرینڈ“ میں پرینیتی چوپڑا مرکزی کردارادا کریں گی

datetime 3  جنوری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور فلمساز موہت سوری کی فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی جگہ مرکزی کردار ادا کریں گی۔بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ”تین پتی“ سے کیا لیکن انہیں شہرت 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ”عاشقی 2“ سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلمیں دیں جس میں فلمساز موہت سوری کی فلم”اک ولن“ بھی شامل ہے تاہم اب ایک بار پھر اداکارہ کو فلمساز موہت سوری نے اپنی ایک فلم میں کاسٹ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو فلمساز موہت سوری کی نئی فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ سے باہر کردیا ہے جس کے بعد اب اداکارہ شردھا کپور فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ ڈائریکٹر موہت سوری اور اداکارہ شردھا کپور کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے تاہم فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی 2 نئی آنے والی فلموں ”راک آن 2“ اور ”باغی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…