ممبئی(نیوز ڈیسک) بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان جو ناصرف بچوں کے لیے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، بلکہ اپنی فلموں میں نئے اداکاروں کو موقع دینے کے حوالے سے بھی بڑے سخی مانے جاتے ہیں، اب اپنی اگلی فلم کے لیے دریا دلی کی ایک اور مثال قائم کردی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے اس بار بڑے دل کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ذاتی محافظ شیرا کے بیٹے ٹائیگر کو اپنی اگلی فلم ’سلطان‘ کے کریو میں شامل کرلیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان شیرا کو بہت پسند کرتے ہیں اور انہوں نے اپنی 2011 میں آنے والی فلم ’باڈی گارڈ‘ کی پروموشن کے لیے بھی شیرا کو پیش پیش رکھا تھا۔اس وقت سلمان نے شیرا کی کارکردگی سے خوش ہوکر ان کے بیٹے کو فلم میں جگہ دینے کا وعدہ کیا تھا، اور اب اپنے وعدے کا پاس رکھتے ہوئے انہوں نے ٹائیگر کو اپنی اگلی فلم ’سلطان‘ کے کریو میں بطور اسسٹنٹ شامل کرلیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































