اسلام آباد (نیوزڈیک) شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’فین‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار کو فلم کے لیے متعدد ایوارڈز سے نوازا جاسکتا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں صرف نیشنل ایوارڈ حاصل کرنا ہے کیوں کہ اس کے بعد وہ ریٹائرمنٹ اختیار کرلیں گے۔ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ نے فلم میں 24 سالہ لڑکے کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے کئی باتیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلم میں گورو نامی 24 سالہ لڑکے کا کردار کرنا ان کے لیے کافی مشکل تھا، انہیں روزانہ 4 گھنٹے تک اس کردار میں ڈھلنے کے لیے میک اپ کا استعمال کرنا پڑتا۔شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں دہلی کے رہنے والے ایک لڑکے کا کردار ادا کر کے کافی خوش ہیں، وہ اکثر سوچتے تھے کہ دہلی سے تعلق رکھنے کے باوجود انہیں ایسا کردار ادا کرنے کا موقع کیوں نہیں ملا۔فلم ’فین‘ کی کہانی سپر اسٹار ارین کھنہ اور ان کے مداح گورو کے گرد گھومتی ہے، یہ دونوں کردار شاہ رخ خان نبھا رہے ہیں۔فلم میں سابق ماڈل ولوشہ ڈی سوزا شاہ رخ کے ہمراہ اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم’ ’فین“ 15 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
شاہ رخ خان کا اداکاری کے شعبے سے ریٹائرمنٹ کا مشروط اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































